7 ستمبر 2014 - 18:52
پاکستان میں بارشوں سے تباہی، ایران کا اظہار ہمدردی

ایران کے دفترخارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان کے صوبے پنجاب اور اس ملک کے زیرانتظام کشمیر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اس ملک کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دفترخارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان کے صوبے پنجاب اور اس ملک کے زیرانتظام کشمیر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اس ملک کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کی دعاؤں کے ساتھ تہران کی جانب سے امداد کیلئے آمادگی کا اعلان کیاہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخوا نیز اس ملک کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں کافی جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں اور ابتک ایک سو چالیس افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ سو سے زائد افراد زخمی اور کئی دیگر لاپتہ ہوئے ہیں اور دریاؤں کی طغیانی کے نتیجے میں رہائشی مکانات اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲